مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطاقب اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ایران کے سرحدی محافظوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر دہشت گرد اور شریر گروہوں کی موجودگی کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی سرحد پر تکفیری وہابی دہشت گردوں کی دہشت گردانہ اور جرائم پیشہ سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد ایران کی سرحد پر کارروائی کے پاکستان کی سرزمین روپوش ہوجاتے ہیں پاکستان کو اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں اور شریر گروہوں کی موجودگی کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ جو ممالک دہشت گردوں کے خلاف اتحاد میں شرکت پر فخر کرتے ہیں وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے سے کیوں عاجز ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سرحد کے اندر سے دہشت گردوں اور شرارت پسند گروہوں کے خطرے کو دور کرنے کے اپنے حق کو محفوظ سمجھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ